لاہور ہربنس پورہ میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد زخمی

September 22, 2020

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں لین دین کے تنازع پر مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 افراد کو زخمی کردیا، واقعے کی ویڈیوز بھی منظرِعام پر آگئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہربنس پورہ میں موٹرسائیکلوں پر سوار نوجوانوں کا گروپ اندھادھند فائرنگ کر رہا ہے۔

ملزمان فائرنگ کے دوراان دکانیں بھی بند کرواتے رہے۔ اس دوران گولیاں لگنے سے 2 نوجوان اسامہ خرم اور فرحان زخمی ہو گئے۔

پولیس نے ملزمان بلال شاہ، زوہیب شاہ اور سرور شاہ سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔