سانحہ بلدیہ کے منصوبہ ساز بچ گئے، تحریک انصاف

September 23, 2020

سانحہ بلدیہ کے منصوبہ ساز بچ گئے، تحریک انصاف

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے فیصلے میں افسوسناک پہلو یہ ہے کہ منصوبہ ساز اور معاونین گرفت سے بچ گئے ہیں۔

فیصلے سے ثابت ہوگیاکہ آگ کسی حادثے کا نتیجہ نہ تھی بلکہ بلدیہ فیکٹری آگ سوچاسمجھاجرم اور دہشت گردی تھی۔

استغاثہ ماسٹر مائنڈ کو گرفت میں لانے کیلئے اپیل کی راہ اختیارکرے، سانحہ بلدیہ کے منصوبہ سازوں کابھی ہرحال میں محاسبہ کیا جائے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے سانحہ بلدیہ فیکٹری کا فیصلہ آنے پر علی زیدی نے ردعمل میں کہا کہ بلدیہ فیکٹری کیس فیصلے سے متاثرین کے غم کا کچھ مداوا ہوا ہے، انصاف کیلئے سوگوارخاندانوں کو8 برس کا طویل انتظار سہنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے سے واضح ہواسندھ پولیس کی ابتدائی تحقیقات مشکوک تھیں، سندھ حکومت کے نیچے پولیس کی اہلیت پربھی سنجیدہ سوالات نے جنم لیاہے۔

علی زیدی نے کہا کہ افسوسناک پہلویہ ہے کہ منصوبہ ساز اور معاونین گرفت سے بچ گئے، منصوبہ سازوں کے حکم پر آگ لگانے والا لڑکا سزا وار ٹھہرایا گیا۔