وفاقی اردو یونیورسٹی میں آن لائن امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ

September 23, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اُردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا ستائیسواں اجلاس قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹرمحمدصارم نے بطورِسیکریٹری فرائض سرانجام دئیے۔ اجلاس میں COVID-19 کی صورتحال کے پیش نظر آن لائن امتحانات کا انعقاد کا فیصلہ کیا گیا چونکہ جامعہ میں طلبہ کے داخلے پر پابندی ہے لہذا طلبہ گھر میں ہی امتحانات کی تیاری کریں۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ نومبر2020 سے نئے سمسٹر کا آغاز کیا جائے گا اور نئے سمسٹر میں تدریسی طریقہ کار کا فیصلہ اس وقت کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔