تعلیمی اداروں میں صحتمندانہ سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے‘ سائیں نعیم احمد

September 23, 2020

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) تعلیمی اداروں میں صحتمند سرگرمیوں کا فروغ اشد ضروری ہے۔ نجی تعلیمی ادارے بچوں کی صحت و بہتر نشونما کیلئے قانون اطلاق کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار سائیں نعیم احمد چیئرمین حی علی الفلاح فائونڈیشن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر الحاج محمد سعید چشتی نظامی‘ سید عرفان الحسنی‘ پروفیسر ضیاع الرحمان‘ منصور بٹ‘ ملک ذوالفقار سمیت ملک احسن‘ حماد ظفر‘ عثمان ملک اور ملک وقاص نے اپنی تجاویز پیش کیں۔