کراچی: کلفٹن میں 2 بچوں کی ماں کی خودکشی

September 23, 2020

کراچی کے علاقے کلفٹن میں 2بچوں کی ماں نے خودکشی کرلی پولیس کے مطابق خاتون پریشانی کا شکار تھی۔

پولیس کے مطابق کلفٹن بلاک 4 میں 35 سالہ خاتون مدیحہ نے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی، خاتون گھریلو حالات کی وجہ سے پریشان تھی۔

ذرائع کے مطابق خاتون کے دوشادیاں اور دونوں ہی شوہروں سے علیحدگی ہوچکی تھیم جبکہ ایک چھوٹا بیٹا اور بیٹی خاتون کے ساتھ ہی رہتے تھے۔


پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔