• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ماہا شاہ خودکشی کیس، پولیس کو قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کی اجازت

ڈاکٹر ماہا شاہ خودکشی کیس، پولیس کو قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کی اجازت


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹر ماہا شاہ خودکشی کیس میں پولیس کو ڈاکٹر ماہا شاہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کی اجازت دےدی۔

جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹر ماہا شاہ خودکشی کیس میں پولیس کی جانب سے ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے دائر درخواست پر محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنایا ،فاضل عدالت نے اپنے حکمنامے میں قرار دیا ہے کہ استغاثہ قانون کے مطابق کارروائی کرے جبکہ عدالت تفتیش میں مداخلت نہیں کر سکتی ہے۔

ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم قانون کے مطابق کی جائے،پولیس نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ماہا کو سر میں بائیں جانب گولی لگی اور دائیں جانب سے خارج ہوئی۔

مدعی مقدمہ کی درخواست ہے کہ ڈاکٹر نے رپورٹ غلط دی ہے ،مدعی مقدمہ کے موقف کی تصدیق کے لئے ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی ،پوسٹ مارٹم اور مزید میڈیکل معائنے کی اجازت دی جائے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ڈاکٹر ماہا شاہ کو زہر ،بہت زیادہ ڈرگس دی گئی ہے ،مقدمہ ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد آصف علی شاہ کی مدعیت میں درج ہے ،مقدمے میں ملزم جنید ،وقاص، عرفان قریشی و دیگر نامزد ہیں۔ 

تازہ ترین