ملک میں مذہبی ہم آہنگی قائم رکھنے کی ضرورت ہے، علامہ رضی جعفر

September 24, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جعفر یہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی سے ایم کیو ایم پاکستان کے سر براہ خالد مقبول صد یقی نے بار گاہ حسینی میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ تفصیلی ملاقات کی ، جعفر یہ الائنس پاکستان کی مر کزی کا بینہ کے ارکان بھی موجود تھے اس مو قع پر مو جودہ حالات کے تناظر پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک بھر میں مذہبی ہم آہنگی کو قائم رکھنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں وہ قوتیں جو ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ان کے ارادوں اور عزائم کو شکت دی جائے یہ جب ہی ممکن ہے جب تمام فرقہ ہائے اسلام متحد ہوکر اس کا مقابلہ کریں ۔ خالد مقبول صد یقی نے کہا کہ جلد ہی ہم ایک مشتر کہ اجلاس بلائینگے اور ہماری پوری کو شش ہوگی کہ فر قہ وارانہ کشید گی کو جو لوگ ہوا دینے میں مصروف ہیں جس طرح ماضی میں ہم نے ان کو ناکام بنایا آج بھی ہم تمام مکاتب فکر کے ساتھ ملکر ان کو ناکام بنائیں گے۔ ملک کو تر قی کی راہ پر گامزن کر نے میں ہمارے علماء کرام کا بہت مثالی کردار رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا ۔