کالج داخلہ پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری

September 24, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری کالجز نے کالجوں میں داخلہ پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت طلبہ کے لئے آن لائن سسٹم وضع کیاگیا ہے، طلبہ آن لائن داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔ طلبہ میٹرک کے نتائج کی بنیاد پر فارم جمع کریں گےنوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ کالجز کی ویب سائٹ پر فارم کالج داخلہ فارم اپ لوٹ کردیا جائیگا۔