اٹلی:فٹبال ریفری اور ماڈل گرل فرینڈ کا گھرپر چھریوں سےقتل

September 24, 2020

اٹلی کے فٹبال ریفری ڈینیئل ڈی سانتیز اور ماڈل گرل فرینڈ ایلیونورا مانتا کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا گیا۔

فٹبال ریفری ڈینیئل ڈی سانتیز اور ماڈل گرل فرینڈ ایلیونورا مانتا کو ان کے گھر پر کسی نے چھریوں کے وار سے قتل کردیا۔

33 سالہ سانتیز کو گزشتہ روز کوپااٹالیا کے پہلے راؤنڈ میں ذمہ داری بھی انجام دینا تھی۔

پولیس کو ایک مشتبہ شخص کی تلاش ہے جس کی کمر پر ایک بیگ بھی تھا۔