شہزادی بیٹرس کی شادی کا لباس نمائش کیلئے پیش

September 24, 2020


ملکہ برطانیہ کی پوتی شہزادی بیٹرس کی شادی کا لباس نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

شہزادی نے دو ماہ قبل شادی کے موقع پر اپنی دادی کا لباس پہننا تھا۔

لباس کی نمائش 22 نومبر تک جاری رہے گی ۔

یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی پوتی شہزادی بیٹرس اینڈریو اور بزنس ٹائیکون ماپیلی موزی نے 17 جولائی کو اچانک شادی کرلی تھی۔

31سالہ شہزادی بیٹریس ملکہ برطانیہ کے چھوٹے بیٹے اینڈریو اور ان سابق اہلیہ سارہ فرگوسن کی بڑی بیٹی ہیں۔