اسپیکر پنجاب اسمبلی کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

September 24, 2020

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہان چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ سینیٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا جمہوریت کی اعلیٰ مثال ہے۔

ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پرویزالہٰی کو دیگر صوبوں کی نسبت پنجاب میں زیادہ قانون سازی پر مبارکباد دی۔

انھوں نے مسلم لیگ (ق) کو بطور اتحادی کردار ادا کرنے پر سراہا۔