ایسرا بیلگیچ کے نئے ڈرامے کی تصاویر بھی مقبول

September 24, 2020

ترکی کی خو برو اداکارہ ایسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر ساتھی اداکار کے ہمراہ ڈانس کرتی تصاویر شیئر کر کے مداحوں سے خوب داد وصول کی۔

اپنے ایک اور ڈراما ’رامو‘ کی شوٹنگ کے دوران دلفریب سفید رنگ کا لباس زیب تن کیے ایسرا نے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر اپنی اس تصویر میں اسرا ڈراما کے ایک سین کے لیے ساتھ اداکار کے ساتھ رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ادکارہ خوبصورت سفید گاؤن میں ملبوس ہیں جبکہ اسی رنگ کی خوبصورت ہیل بھی پہنے ہوئی ہیں جو مداحوں کے دلوں کی دھڑکنوں میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔

فوٹو شیئرنگ ایپ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے انھوں نے ساتھ میں یہ عنوان بھی لکھا کہ ’13 13 کی اگلی قسط کی اسرا‘۔

اپنے پیغام میں انھوں نے ڈراما سیٹ کی مزید دو تصاویر بھی شیئر کیں جنھیں انسٹاگرام پر ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اردو زبان میں نشر ہونے والے ترک ڈراما ارطغرل غازی کے بعد اسرا پاکستان میں بھی اپنا نام بناچکی ہیں۔