راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 6لڑکیوں سمیت 8افراداغواء

September 25, 2020

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 6لڑکیوں سمیت 8افرادکو اغوا کرلیاگیا۔تھانہ سٹی کو نوید شاہ نے بتایا کہ میرے بڑے بھائی حمید شاہ کو ایک گاڑی میں سوار 7افراد ساتھ لے گئے جو تاحال واپس نہ آیا ۔ تھانہ گنج منڈی کو سعید اختر نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ (ع) بی بی کو کوئی اغوا کر کے لے گیا ۔ تھانہ بنی کو محمد صدیق نے بتایا کہ اس کی بیٹی (الف) اغوا ء ہو گئی۔تھانہ صادق آبادکوسرفراز نے بتایاکہ 15سالہ بیٹی (لام ) گھر سے باہر گئی واپس نہ آئی ہے، شبہ ہے اسےروبینہ اختر ، افضل ، علیم افضل ، شازیہ اور طاہر ہ نے اغوا کر لیا ۔ تھانہ نصیرآبادکو ملک شیر باز نے بتایا کہ میرے بیٹے یاسرعرفات کو کالی وردی میں ملبوس تین چار اور سول کپڑوںمیں ملبوس چارپانچ افراد اسلحہ کی نوک پر لے کر چلے گئے ۔تھانہ چونترہ کو محمد صابر نے بتایا کہ 2 بجے رات میری بیٹی (س) کو عدنان ،یاسر اور اسکی بہن ثمرہ بی بی اکسا کر اپنے ساتھ لے گئے، بیٹی 4 تولے زیور اور 50ہزار ہزار روپے بھی ساتھ لے گئی ۔تھانہ چونترہ کو طارق محمود نے بتایاکہ میری21 سالہ بیٹی (ر) کو نامعلوم افراد نے اغواکر لیا۔تھانہ کلرسیداں کو ارشد محمود نے بتایاکہ اس کی بیٹی (ح) عمر 17 سال کو محمد لطیف اور مصطفی عرف پولا نے اغواء کر لیا ۔