زیادتی سے متعلق قانون سازی کا فیصلہ ہوگیا، شیریں مزاری

September 25, 2020


وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہےکہ زیادتی کے ملزمان کو عوامی مقامات پر لٹکانے کے بارے میں قانون نہیں لایا جارہا کابینہ میں زیادتی سے متعلق قانون سازی کا فیصلہ ہوگیا۔

شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت کی طرف سے عورتوں، بچوں، خواجہ سراؤں پر جنسی تشدد سے متعلق بل جلد آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریپ کرنے والے کی سزا کا تعین ابھی نہیں ہوسکا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا سمیت کسی کو بھی متاثرہ فرد کا نام افشا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جو بھی ریپ کا شکار ہونے والے کی شناخت ظاہر کرے گا اسے سخت سزا دی جائےگی۔

شیریں مزاری نے کہا کہ پولیس میں خواتین کو بڑی تعداد میں بھرتی کیا جائے گا۔