انٹر بینک، ڈالر 25؍پیسے سستا

September 26, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس ہونے کے مثبت اثرات سے روپے کی قدر میں بتدریج بہتری جاری ہے ۔ جس کے باعث ڈالر مزید 25پیسے سستا ہو گیا۔یورو کی قیمت بھی ایک روپے گھٹ گئی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید 25پیسے گھٹ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 166.00روپے سے گھٹ کر 165.75 روپے اور قیمت فروخت 166.30روپے سے کم ہو کر 165.95 روپے ہو گئی۔