گھر کی نگرانی کرنے والا ڈرون کیمرہ متعارف

September 26, 2020

امریکی کمپنی ایمازون نے گھر سے دور رہ کر گھر کی نگرانی کرنے والا ڈرون کیمرہ متعارف کرا دیا ہے۔

اِس اڑنے والے ڈرون کیمرے کی مدد سے گھر کا کوئی بھی حصہ دیکھا جاسکتا ہے۔ گھر میں کسی گڑبڑ کی صورت میں ڈرون کیمرے کا الرٹ نوٹیفیکشن مالک مکان کے موبائل پر پہنچ جاتا ہے۔

ڈرون کیمرا گھر کی نگرانی کے بعد خودبخود واپس اپنی جگہ پر جاکر چارجنگ پر لگ جاتا ہے۔

ایمازون کے مطابق کیمرے کی ڈلیوری اگلے ماہ سے شروع کی جائے گی۔