لبنان کے نامزد وزیراعظم کی نئی کابینہ کی تشکیل سے معذرت

September 26, 2020

لبنان کے نامزد وزیراعظم مصطفیٰ ادیب نے نئی کابینہ کی تشکیل سے معذرت کرلی۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان کے نامزد وزیراعظم مصطفیٰ ادیب نے حکومت نہ بنانے کا اعلان صدر سے ملاقات کے بعد کیا۔

مصطفیٰ ادیب کو حکومت سازی کے لیے سیاسی تعطل کا سامنا تھا، ان کی بطور نئے وزیراعظم نامزدگی تقریباً ایک ماہ قبل عمل میں آئی تھی۔

بیروت پورٹ پر 4 اگست کو ہونے والے دھماکوں کے بعد اس وقت کے وزیراعظم مستعفی ہوگئے تھے۔