لبنان میں حکومت سازی کی کوشش ناکام، نامزد وزیر اعظم مستعفی

September 27, 2020

کراچی (نیوزڈیسک )لبنان کے نامزد وزیر اعظم مصطفیٰ ادیب نے غیر جانبدار ماہرین پر مشتمل نئی حکومت تشکیل دینے کی کوششوں سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومت سازی میں ناکامی کی وجہ ملک کے دو بڑے شیعہ دھڑوں حزب اللہ اور امل کی جانب سے وزارت خزانہ سنبھالنے پر اصرار بتائی جا رہی ہے۔ مصطفیٰ ادیب نے لبنانی صدر مشیل عون سے ملاقات کے بعد اپنے استعفے کا اعلان کیا۔ لبنان کو اس کی تاریخ کے سب سے سنگین اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔