افغانستان سے عجلت میں افواج کا انخلاء غیر دانش مندانہ ہوگا، وزیر اعظم عمران خان

September 27, 2020


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دوحا مذاکرات کے نتیجے میں افغان جنگ خاتمے کے قریب ہے، افغانستان سےغیرملکی افواج کا عجلت میں انخلاء غیردانش مندانہ ہوگا۔

امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے ایک مضمون میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں امن ممکن ہے، اس وقت افغانستان اور خطے کے لیےامید کا سنہری موقع ہے۔


عمران خان نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان آپس میں جغرافیہ، ثقافت اور رشتوں سے جڑے ہیں،جب تک افغانوں بہن بھائیوں کوامن و سکون نصیب نہیں ہوگا پاکستان بھی حقیقی امن حاصل نہیں کرسکتا۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن واستحکام طاقت کے ذریعے باہر سے تھوپا نہیں جاسکتا، صرف افغانستان کی قیادت اورافغانوں کی شمولیت سے ہی پائیدار امن ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الافغان مذاکرات کا دور مزید مشکل ہوسکتا ہے جس کے لیے تحمل اور مفاہمت کی فضا درکار ہے۔