• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا انٹرا افغان مذاکرات 12 ستمبر سے شروع ہونے کا خیرمقدم


وزیراعظم عمران خان نے انٹرا افغان مذاکرات 12ستمبر سے شروع ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بالآخر ہماری مشترکہ کوششوں سے وہ دن آگیا جس کا افغان عوام منتظر رہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے انتھک کوششوں سے افغان امن عمل کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا عرصہ سے یہی موقف رہا ہے افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

وزیراعظم نے افغان قیادت پر زور دیا کہ وہ اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائے اور سیاسی تصفیہ کے لیے مثبت انداز میں کام کرے۔

عمران خان نے کہا کہ امید کرتے ہیں تمام فریق اپنے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کریں گے۔

تازہ ترین