جھانوی نے اپنایا عروا کا برائیڈل اسٹائل؟

September 27, 2020

پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ عروا حسین اور بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ جھانوی کپور کا برائیڈل شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس میں دونوں اداکارائیں بالکل ایک جیسی دکھائی دے رہی ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ، گلوکارہ، وی جے اور ماڈل عروا حسین کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر برائیڈل شوٹ کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔

عروا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہوں نے ایک خوبصورت دُلہن کا روپ دھارا ہوا ہے اور اپنے سر پر لی گئی نازک سی اوڑھنی کو ہاتھوں سے تھاما ہوا ہے۔

عروا اس خوبصورت لباس اور زیورات میں کسی اپسرا سے کم نہیں لگ رہی ہیں، عروا نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں کیپشن میں امیر خسرو کی نظم کے کچھ بول ’چھاپ تلک سب چھین لی رے، موہسے نینا ملائی کے،‘ لکھے ہیں۔


عروا کے مداح اُن کی اس تصویر پر اُن کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں اور بلائیں لے رہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ جھانوی کپور نے بھی اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر اپنا برائیڈل شوٹ کی چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ ہو بہو عروا جیسے اسٹائل میں نظر آ رہی ہیں ۔

جھانوی نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میںلکھا ہے کہ ’انہوں نے دُلہن بننے کے تجربے کو انجوائے کیا۔‘

جھانوی نے بھی اپنی تصاویر میں بالکل عروا کی طرح سر پر اوڑھی گئی اوڑھنی کو اپنے ہاتھوں میں تھاما ہوا ہے اور نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

عروا کی جانب سے برائیڈل شوٹ کی تصویر جھانوی کے برائیڈل شوٹ سے ایک دن قبل شیئر کی گئی ہے، اب یہ نہیں معلوم کے ان تصویروں میں کون کس سے متاثر ہے مگر دونوں ہی اداکارائیں اپنی اپنی جگہ بےحد خوبصورت نظر آ رہی ہیں اور اپنے مداحوں سے خوب داد بٹور رہی ہیں ۔