کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے نتائج کا اعلان پیر 28 ستمبر 2020 ء کو صبح ساڑھے دس بجے کیا جائے گا ، نتائج اعلان کے فوری بعد ہی بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیئے جائیں گے۔