خواتین کیساتھ بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات باعث تشویش ہیں، کشور زہرا

September 28, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی رکن وممبر رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے کلفٹن کے علاقے میں خاتون کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں خواتین کے ساتھ بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات باعث تشویش ہیں ایم کیو ایم پاکستان یہ سمجھتی ہے کہ سندھ حکومت عوام کے جان و مال، عزت و آبرو کی حفاظت کرنے میں مکمل ناکام ہے، خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کو نہ روکنا سندھ حکومت کی ناکامی ہے جب تک جرم و سزا کا تصور عملی طور پر قائم نہیں ہوگا ایسے واقعات کی روک تھام ممکن نہیں،کشور زہرہ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ،گورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائیں۔