100 بااثر شخصیات میں شامی نژاد امریکی ریپر میگن تھی اور ڈائریکٹر وعد الخطیب شامل

September 28, 2020

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی جریدے ’ ٹائمز میگزین‘ نے سال 2020 کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری کردی جس میں شام کی سیاہ فام امریکی ریپر میگن تھی، فلم ڈائریکٹر وعد الخطیب، تائیوان کی صدر سائی انگ وین شامل ہیں۔ ٹائمز کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں میگن تھی اور وعد الخطیب کو پایونیئرز جبکہ سائی انگ وین کو لیڈرز میں شامل کیا گیا ہے۔میگن تھی اسٹالیون کے حوالے سے اکیڈمی ایوارڈ یافتہ تاراجی پی ہینس نے لکھا کہ میگن گزشتہ چند سال سے معروف ریڈیو ڈی جے رہی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ان میں کچھ خاص ہے آپ ایک مرتبہ ان کے بارے میں جانیں تو ان کے مداح بن جاتے ہیں۔تاراجی پی ہینس نے لکھا کہ میگن اپنے والدہ، والد اور دادی کو کھوچکی ہیں لیکن وہ مضبوط ہونے کی ایک مثال ہیں۔انہوں نے کہا کہ وائرل ہونے والے گانوں ʼ ہاٹ گرل سمر، سیویج اور ʼویپ کے علاوہ بھی وہ بہت گہری ہیں، وہ ایک انٹرٹینر ہیں اور میں انہیں جیتتے دیکھنا چاہتی ہوں۔ٹائمز کی بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل فلم ڈائریکٹر وعد الخطیب سے متعلق ایمی ایوارڈ یافتہ رز احمد نے لکھا کہ تاریخی طور پر جنگ سے متعلق ہماری سمجھ بوجھ سپاہیوں اور جنگی رپورٹرز کے ذریعے ہی ہے جس میں جنگ کے مناظر غالب ہوتے ہیں اور ایک سے دوسرے شخص تک کہانیوں کی صورت میں سنائی جاتی ہے۔لیکن وعد الخطیب نے شام کے شہر حلب کے مشرقی علاقے کے آخری اسپتال کی فوٹیج کے ذریعے متعدد ایوارڈ یافتہ فلم ʼسما سے ایک نئی ماں کی آنکھوں سے شام میں جاری جنگ کی کہانی سنائی۔رز احمد نے مزید لکھا کہ جب آسکرز کو ایک مرتبہ پھر یکسانیت کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اس وقت ایک مسلمان پناہ گزین خاتون وعد الخطیب کو آسکرز کے ریڈ کارپٹ پر بیٹی کے ساتھ دیکھنا ناقابل یقین تھا۔