یورپی یونین کا سندھ اور بلوچستان میں خواتین اوربچوں کی صحت کیلئے50 لاکھ یورو کاعطیہ

September 28, 2020

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) یورپی یونین نےسندھ اوربلوچستان میں خواتین اوربچوں کو بنیادی طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنانےکیلئے50 لاکھ یورو امداد یونیسف کے حوالے کردی۔ تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینار نے امداد پاکستان میں یونیسف کی نمائندہ کے حوالے کی۔ یہ امداد کراچی ایسٹ‘ لاڑکانہ اور جعفر آباد کے تین اضلاع کے بارہ لاکھ 50ہزار افراد کو فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور ہنگامی صورتحال اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کےلئے کام کررہی ہے۔