پی ایس ایکس انڈیکس میں 960 پوائنٹس کی کمی

September 28, 2020


شہباز شریف کی گرفتاری کے اثرات حصص بازار پر بھی دیکھے گئے، کاروبار ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 960 پوائنٹس کم ہو کر 40740 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا ہنڈریڈ انڈیکس کاروبار کے دوران ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کم ہوا، لیکن کاروبار کا اختتام 960 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار 740 پر بند ہوا۔

حصص بازارمیں آج 418 کمپنیوں کے 40 کروڑ شیئرز کےسودے ہوئے جن کی مالیت 14 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 164 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 654 ارب روپے ہوگئی ہے۔