ارشد منیر چیئرمین مرکزی فلم سنسر بورڈ تعینات

September 29, 2020

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) انفارمیشن گروپ کے سینئر افسر ارشد منیر کو چیئرمین مرکزی فلم سنسر بورڈ بنا دیا گیا ہے ۔ ارشد منیر سعودی عرب میں پاکستان کے پریس اتاشی کے طور پر فرائض ادا کر کے وطن واپس آئے ہیں ۔ ارشد منیر چیئرمین فلم سنسر بورڈ کے ساتھ ڈی جی پی آئی ڈی کی ذمہ داریاں بھی ادا کرتے رہیں گے۔