سپریم کورٹ، ڈینیئل پرل کیس، عمر شیخ کی بریت کا فیصلہ ایک ہفتے کیلئے معطل

September 29, 2020

سپریم کورٹ، ڈینیئل پرل کیس، عمر شیخ کی بریت کا فیصلہ ایک ہفتے کیلئے معطل

اسلام آباد (نیوز ایجنسیز)سپریم کورٹ نے امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم عمر شیخ کی بریت کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ ایک ہفتے کیلئے معطل کردیا۔

سندھ حکومت کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور ڈینئل پرل کے والدین کے وکیل فیصل صدیقی کے دلائل پر عدالت نے کہا کہ ملزمان سازش، تاوان اور دیگر تمام الزامات میں بری ہوئے، لگتا ہے صرف اغوا کے جرم میں ہائیکورٹ نے سزا دے کر حجت تمام کی، ڈینئل پرل کے اہلخانہ کیساتھ ہمدردی ہے لیکن فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا۔

پیر کو سپریم کورٹ میں ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم عمر شیخ کی بریت کے خلاف سندھ حکومت کی اپیل کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ واقعاتی شواہد کیلئے بھی تمام کڑیوں کا آپس میں ملنا لازمی ہے۔