گرفتاری پر جماعتی مشاورت کے بعد ردعمل دیا جائے، شہباز شریف

September 29, 2020

لاہور (اے پی پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے گرفتاری کے بعد اپنے وکلاءسے مختصر گفتگو میں کہا کہ انہیں انصاف ضرور ملے گا،گرفتاری پر جماعتی مشاورت کے بعد ردعمل دیا جائے۔ شہباز شریف نے صرف یہی جملہ کہا اور کمرہ عدالت میں موجود اپنی جماعت کے تمام رہنمائوں خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناءاللہ، مریم اورنگزیب اور سردار ایاز صادق سمیت دیگر رہنمائوں کو ہدایت کی کہ ان کی گرفتاری پر جماعتی مشاورت کے بعد ردعمل دیا جائے جس کے فوری بعد سابق وزیراعلیٰ نیب اہلکاروں کی حراست میں کمرہ عدالت سے باہر نکلے۔