راولپنڈی ، گھر میں گھس کر فائرنگ، تین بہنیں جاں بحق، مسجد کے قریب بھائی بھی قتل

September 29, 2020

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)راولپنڈی کے تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ڈھوک کمال دین میں دن دیہاڑےفائرنگ کرکے تین بہنوں اورایک بھائی کوقتل کردیا گیا۔افسوس ناک واقعہ پیرکی دوپہر دوبجے کے قریب ڈھوک کمال دین میں نورانی محلہ کے قریب پیش آیاجہاں مبینہ طور پر مسلح ملزموں نے ایک گھرمیں گھس کراندھادھندفائرنگ کردی جس سے تین حقیقی بہنیںہلاک ہو گئیں جبکہ ملزموں نے اس واقعہ کے کچھ دیربعدنورانی مسجد کے قریب فائرنگ کرکے مذکورہ بہنوں کے بھائی 20سالہ حیدر علی ولدنویداقبال کوبھی موت کے گھاٹ اتاردیا اور موقع سے فرارہوگئے ، زخمی خاتون نے بتایا کہ فائرنگ جیٹھ غلام عباس نے کی،واقعہ کی اطلاع ملنے پر سٹی پولیس آفیسر ، ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود ،ایس پی پوٹھوہار پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔