کہا تھا دسمبر تک ہر جگہ جھاڑو پھر جائے گی،شیخ رشید

September 29, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ نواز شریف نے پاکستان آنے کے لیے اپنا جمہوری گلا خود دبایا، انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ اب اپنی باقی زندگی لندن میں گزاریں گے،کہا تھا دسمبر تک ہر جگہ جھاڑو پھر جائے گی،معلوم نہیں بلاول زرداری مجھ سے کیوں ڈر رہے ہیں،ریلوے کا اصل کام کراچی میں ہے اور لاہور صرف بحث کرنے کی جگہ ہے۔وہ پیر کو یہاں آدم روڈ پر واقع اپنے کیمپ آفس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔