18 سے 65 برس تک کے افراد کو عمرے کی اجازت

September 29, 2020

جدہ (شاہدنعیم) سعودی وزیر حج ڈاکٹر صالح بنتن نے 18 برس سے لیکر 65 برس تک کے افراد کو عمرہ ادائیگی کیلئے اجازت نامے جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ عمرہ اجازت نامے کی کوئی فیس نہیں ہے۔ 24گھنٹے میں عمرہ زائرین کے 12قافلوں کو عمرے کی اجازت ہوگی۔ عمرہ زائرین کو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔