ملتان، شہری کا سر تن سے جدا کرنے کا اندوہناک واقعہ ‘ ملزم کراچی سے گرفتار

September 29, 2020

ملتان (نمائندہ جنگ) تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقےمیں شہری کا سر تن سے جدا کرنے کےواقعہ میں ملوث مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملتان میں تین روز قبل درندگی کی انتہا کا واقعہ پیش آیا جس میں شکور نامی شخص کا سر تن سے جدا کردیاگیاتھا جس کے مرکزی ملزم نعیم کو کراچی سے گرفتار کرلیاگیاہے۔