ایڈیشنل سیکرٹری صحت کا دورہ ہسپتال،کورونا بچائو سےمتعلق بریفنگ

September 29, 2020

کوئٹہ (آن لائن)صوبائی سیکرٹری صحت کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری صحت حسین بلوچ نے فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ، ایم ایس ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل نے نوول کورونا وائرس کے بچاو سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر میر نور اللہ موسی خیل نے ایڈیشنل سیکرٹری صحت حسین بلوچ کوآئی سی یو،وارڈز، آئسولیشن رومز،آکسیجن روم اور ادویات کا معائنہ کروایا۔ ایڈیشنل سیکرٹری صحت حسین بلوچ نے ہسپتال میں نول کورونا وائرس سے بچاو کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔اور ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل کے اقدامات اور طبی عملے کی کارکردگی کو سراہا۔