سی پی او آفس میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے حوالے سے اجلاس

September 29, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی پی او آفس میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سیکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے مجالس و جلوس کے لائسنس داران اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ پولیس افسران نے میٹنگ کی۔ ایس ایس پی آپریشنز آصف امین اعوان اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن ربنواز تلہ نے کہا کہ فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، لائسنس داران اور مذہبی رہنماؤں کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی کہ مجالس اور جلوسوں کے مقررہ روٹس اور اوقات میں آغاز و اختتام کریں گے۔ میٹنگ میں شفقت حسین بھٹہ، مزین عباس چاون، پروفیسر مظہر حسین گیلانی، حسنین بخاری، سید علی رضا گردیزی، حاجی خضر عباس شریک ہوئے۔