مہمند چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹریز کے انتخابات مکمل

September 29, 2020

پشاور (نیوز ڈیسک) مہمند چیمبر آف کا مرس اینڈانڈسٹریز کاانتخابی عمل 2020-21 مکمل ہوگیا۔ مہمند چیمبر کے الیکشن کمشنر خواجہ یاورنصیر اور الیکشن کمیٹی ممبران زبیرعلی اور ڈاکٹر یوسف شاہ نے نوٹیفیکشن جاری کرتے ہوئے صدر ارباب فاروق جان، سینئرنائب صدر ملک محمد حنیف اور نائب صدر خواجہ عبدالقدوس کوبلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔مہمند چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹریزکے برائے سال 2020-2021 انتخابات میں ایگزیکٹیوممبران راحت اللہ،کامران شہزاد ،غلام فاروق، عدنان دائودزئی، محمد زیبر، ابراہیم خان، فواد سلطان،محمد صابر خان، عبدالمجید خان اور سہیل شنواری بلامنتخب ہوگئے تھے جبکہ اب صدر ارباب فاروق جان، سینئر نائب صدر ملک محمد حنیف اور نائب صدر خواجہ عبدالقدوس بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے، مہمند چیمبرآف کامرس کے صدر حاجی غلام نبی صاحب نے نئی منتخب کابینہ کو مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ ضلع مہمند کی میں صنعت وتجارت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے اور بزنس کمیونٹی کے مشکلات کے خاتمے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، نئی منتخب کابینہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور ہماری مشترکہ کوشش ہوگی کہ ضلع مہمند میں صنعت وتجارت کی ترقی کے لئے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مل کر بزنس کمیونٹی کے مشکلات کے خاتمے کے لئے کوششیں کریں۔