راولپنڈی: شوکت خانم ہرجانہ کیس، حنیف عباسی پر 50 لاکھ جرمانہ

September 29, 2020


راولپنڈی کی عدالت نے شوکت خانم اسپتال کے ہرجانے کے دعویٰ پر ن لیگی رہنما حنیف عباسی پر 50 لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔

شوکت خانم میموریل ٹرسٹ نے 2012ء میں حنیف عباسی کے خلاف 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

راولپنڈی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبزادہ نقیب شہزاد کی عدالت نے فیصلہ سنایا۔

ن لیگی رہنما نے شوکت خانم اسپتال کے فنڈز میں کرپشن سے متعلق الزام لگایا تھا۔