کیا آپ خود کو کاٹنے کا تصور کرسکتے ہیں؟

September 29, 2020


کیا کبھی آپ نے تصور کیا ہے کہ آپ خود کو کاٹیں گے؟ ظاہر ہے نہیں، لیکن یہاں ایک خاتون کو آپ خود کو کاٹتے ہوئے دیکھیں گے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں خاتون خود ہی کو بے دردی سے کاٹ رہی ہیں۔

درحقیقت یہ ایک منفرد انداز میں بنا ہوا کیک ہے جو ہوبہو انسانی شکل کی طرح دکھائی دے رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نفاست سے بنے اس کیک کو کاٹ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔