ویٹرنز ہاکی ٹورنامنٹ اگلے ماہ ہوگا

September 30, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سید جاوید علی ا نوی ٹیشنل فلڈ لائٹ ویٹرنز ہاکی ٹورنامنٹ 18 اکتوبر سے افتخار سید اسپورٹس اکیڈمی پر کھیلا جائیگا ۔اس بات کا فیصلہ اکیڈمی انتظامیہ کے اجلاس میں کیا گیا ، اجلاس اولمپئین افتخار سید کی سربراہی میں منعقد ہوا ، ابتدائی مرحلے میں پانچ ٹیموں کو ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا جائیگا جس میں اولمپئین افتخار سید ویٹرنز ، پاکستان ویٹرنز ، الصغیر ویٹرنز ، کینٹ کمبائنڈ اور سینٹرل فٹنس وٹرنز کلب شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے میچز ہر ہفتہ اور اتوار کی شب کھیلے جائینگے ۔