اسلام آ باد کے ماسٹر پلان پر نظر ثا نی کیلئے کنسلٹنٹ فرموں سے پیشکش طلب

September 30, 2020

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے نے اسلام آ باد کے ماسٹر پلان پر نظر ثا نی کیلئے انٹر نیشنل سطح کی کنسلٹنٹ فرموں سے پیش کش طلب کرلی ہیں۔ اسلام آ باد کا ماسٹر پلان 1960میں بنا یا گیا تھا۔ اب 60سال کے بعد اس پر نظر ثانی کی جا ئے گی اور اسے جدید تقاضوں اور بدلتی ہوئی ضروریات سے ہم آ ہنگ کیا جا ئے گا۔ وفاقی کا بینہ نے کنسلٹنٹ ہائر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ پلاننگ کمیشن کی مشاورت سے سی ڈی اے نے کنسلٹنٹ کیلئے ٹی او آرز کو حتمی شکل دیدی ہے۔ کنسلٹنٹ کے تقرر کیلئے پی سی ٹو منظور کیا جا چکا ہے۔ پیش کش دینے کیلئے 45دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔ کنسلٹنٹ کو ہا ئر کرنے کے بعد نظر ثانی کے کام کیلئے ایک سال کی مدت دی جا ئے گی۔