مجلس عزا

September 30, 2020

لاہور(کرائم رپورٹرسے) سید الشہدا امام حسینؓ کی صاحبزادی بی بی سکینہ کے یوم شہادت کے سلسلے میں عفت مصطفےٰ کی جانب سےمجلس عزا برائے خواتین آج دوپہر امام بارگاہ بلتستانیہ مین بازار اسلام پورہ میں منعقد ہو گی۔شمسہ بختیاری، سحرش خواجہ اور گلشن زہرا رضوی مرثیہ خوانی جبکہ سیدہ زائرہ نقوی خطاب کریں گی۔اختتام مجلس پر شبیہہ تابوت بی بی سکینہ برآمد ہو گا۔