منی لانڈرنگ ملزمان کو گرفتار کرنا کافی نہیں لوٹی رقم واپس لی جائے، ندیم ممتاز

September 30, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا ہے کہ ملک وقوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مجرمان کو گرفتار کرنا ہی کافی نہیں بلکہ لوٹی ہوئی رقم کو بھی خزانے میں واپس جمع کرانے کی ضرورت ہے،گزشتہ دو سالوں میں درجنوں سیاستدان کرپشن کے جرم میں گرفتار ہوئے مگر ان سے ایک روپے کی بھی وصولی نہیں ہوپائی الٹا وہ اپنی گرفتاریوں کو سیاسی مخالفت کا شاخسانہ قرار دے کر مظلوم بننے کی کوششوں میں لگے ہوئےہیں۔