آصف عرف عاصو ماچھیا گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزمان گرفتار

September 30, 2020

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تھانہ بی زیڈ پولیس کی کارروائی آصف عرف عاصو ماچھیا گینگ کے سرغنہ سمیت تین ارکان کو گرفتار کرکے 39 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد و اسلحہ برآمد کرلیا گیا، بی زیڈ پولیس نے رابری اور موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کے لئے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آصف عرف عاصو ماچھیا گینگ کے سرغنہ آصف، عامر اور وسیم کو گرفتار کرلیا، پولیس نے دوران تفتیش ایک کار، دو ٹریکٹر ٹرالی سمیت دو پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کیخلاف رابری اور موٹرسائیکل چوری سمیت بی زیڈ کے پانچ مقدمات کا انکشاف ہوا ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش مزید برآمدگی متوقع ہے۔