گیس میٹر کا رینٹ 20 سے بڑھاکر 40 روپے کردیا گیا

September 30, 2020

گھریلو صارفین کے لیے گیس میٹر کا رینٹ 20 سے بڑھا کر 40 روپے کردیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق صارفین سے گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) کے پرانے واجبات بھی لیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


وزارت خزانہ کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ جی آئی ڈی سی کے ایک تہائی بھی وصول کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق جی آئی ڈی سی واجبات کی مد میں 22 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔