پورے ملک کیلئے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر پر کام شروع

October 01, 2020


اسلام آباد(اے پی پی)پورے ملک کیلئے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر قائم کرنے پر کام شروع کردیاگیا‘ وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر دو ماہ کے اندر قائم کرنے کی ہدایت کی ہے‘ملک کے تمام ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز کو نئے نظام سے منسلک کیا جائے گا، کسی بھی ناگہانی صورت میں شہری نیشنل ہیلپ لائن نمبر کے ذریعے فوری مدد حاصل کر سکیں گے۔