ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتیں، شہری لاکھوں کے سامان سے محروم

October 01, 2020

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے، پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق گلزیب کالونی میں احمد فراز سے ڈاکو نقدی 20 ہزار اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے، کوٹ ربنواز میں اظہر علی اور اس کی اہلیہ سے ڈاکو نقدی و بالیاں سمیت موبائل لےگئے، کشمیر چوک میں ذوالفقار کی موٹرسائیکل، باٹا چوک ہوسٹل سے ابتسام ودیگر افراد کے 10 موبائل، نشتر روڈ سے محمد توقیر سے نامعلوم نقدی 96 ہزار لے گئے، شاپ پور میں پروین مائی سے ملزم محسن وغیرہ بالیاں، صدف کالونی میں محمد وسیم، فضل ماڈل میں منیر احمد، فیضی ٹاون میں حمزہ کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں، ایکس بلاک میں صہیب مظفر کےگھر سے ملزم نعمان نقدی دس ہزار سمیت بیٹری، تھانہ صدر کے علاقے محمد شفیق کی دکان سے سامان، تھانہ الپہ کے علاقے محمد نواز کے گھر سے نقدی و چاندی، محمد اشفاق کے گھر سے نقدی و سونا، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محمد لطیف کےگھر سے دو گائے، تھانہ قادر پور راں کے علاقے طاہر محمود کے رقبہ سے درخت، سٹی مال گودام سے اقبال حسن کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔