فلم’دی لائن کنگ‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

October 01, 2020

فلم 'دی لائن کنگ' کا ٹریلر

امریکی معروف اسٹوڈیو والٹ ڈزنی نے 2019 کی لائیو ایکشن ریمیک فلم ’دی لائن کنگ‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا۔

ڈزنی کی 2019 کی لائیو ایکشن فلم ’دی لائن کنگ‘ کے سیکوئل کی ہدایات آسکر ایوارڈ یافتہ بیری جینکنس دیں گے۔

نئی فلم میں 2019 کی فلم جیسی ٹیکنالوجی شامل کی جائے گی ، جس نے عالمی باکس آفس پر 1.7 بلین کی کمائی کی اور اس میں میوزک بھی پیش کیا جائے گا۔

یہ واضح نہیں کہ والٹ ڈزنی کب تک ‘دی لائن کنگ’ کے سیکوئل پر کام کا آغاز کرے گا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک فلم کے کام کا آغاز کردیا جائے گا ۔