افغانستان میں ٹی ٹی پی، القاعدہ اور داعش کے لیے کوئی جگہ نہیں، عبداللّٰہ عبداللّٰہ

October 01, 2020

افغانستان کے قومی مصالحتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان، القاعدہ اور داعش جیسی تنظیموں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک طرف امن معاہدہ کریں اور دوسری طرف ایسی دہشت گرد تنظیمیں مختلف ناموں سے سرگرم عمل ہوں، یہ نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے لیے تباہ کن ہوگا۔

ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّٰہ کا خصوصی انٹرویو جیونیوز کے پروگرام جرگہ میں ہفتے کی رات 10 بج کر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔