6 ماہ بعد دربار صاحب کرتار پور عام سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

October 02, 2020

شکرگڑھ نورکوٹ( انجنیئر منظور حسین ) ساڑھے 6ماہ بعد دربار صاحب کرتار پور عام سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا تاہم پہلے دن مقامی سیا حوں کی توجہ نہ حاصل کرسکا، بھارت کی جانب سے یاتریوں کی آمد پر پابندی کی وجہ سے دربار، درشن استھان ، دیوان استھان ، بارڈر ٹرمینل ، امیگریشن ، بازار اور لنگر ہال میں گہما گہمی نہیں رہی۔