کراچی: ایس آئی یو انسپکٹر بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان کے الزام میں گرفتار

October 02, 2020

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کے انسپکٹر کو بھتہ خوری اور اغوا برائے تاؤان کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کراچی پولیس چیف نے ملزم انسپکٹر کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف اس کی تحقیقات کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق ملزم انسپکٹر کے لیے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی میں ایس ایس پی اے وی سی سی اور ایس ایس پی سینٹرل شامل ہوں گے۔

ایس آئی یو انسپکٹر فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا تھانے میں تعینات تھا، جسے دو روز قبل شہری کو اغوا اور بھتہ لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انسپکٹر پر الزام لگانے والے شہری کو بھی ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔